حیدرآباد۔ 21۔مئی (اعتماد نیوز)ٹی آر ایس کے صدر کے چندرا شیکھر راؤ جو دس
دن بعد تلنگانہ کے وزیر اعلی کے عہدہ پر فائز ہونگے۔ انکی پارٹی کی اسمبلی
انتخابات
میں شاندار کامیابی کے بعد انکے مکان پر مبارک باد دینے کے لئے
عوام کے مختلف طبقات کی قطار لگی ہوئی ہے۔ اور کے سی آر مبارک بادی کے
پیامات کو حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔